مالی تعاون کرکے زندگی بچائیے!

مولانامحمدجہان_یعقوب

وہ کراچی کے ایک مدرسے میں حفظ قرآن کی تکمیل کے بعددینی تعلیم کے حصول میں مصروف تھا۔اس کے والدین نے اسے مکمل عالم دین بنانے کاعزم مصمم کررکھاتھااوروہ والدین کے اس خواب کوتعبیردینے کے لیے شکارپورسے کراچی آیاتھا۔اس کے گھریلوحالات ایسے نہ تھے کہ وہ یک سوئی سے صرف علم ہی حاصل کرتا،بلکہ اسے اپنی گزربسرکاانتظام بھی خودکرناتھااورگھربھی کچھ نہ کچھ رقم پس اندازکرکے بھیجنی تھی۔اس مقصدکے لیے وہ ایک مسجدمیں اذان اورخدمت کے اموربھی انجام دیتاتھا۔ساتھ ہی اس کورپورٹنگ کابھی شوق تھااس لیے علاقائی چینلزکے لیے کوئی نہ کوئی اسٹوری یارپورٹ بھی تیارکرلیتاتھا۔اس مقصدکے لیے وہ جمعے کے دن کبھی ساحل سمندرپرتوکبھی پریس کلب پرنظرآتاتھا۔
وہ اپناکرب دل ہی دل میں چھپائے یہ سب کرتارہا۔وہ چاہتاتھاکسی طرح اس کی دینی تعلیم مکمل ہوجائے پھروہ اپنے والدین کاسہارابنے،مگرکاتب تقدیرکالکھاغالب آتاہے۔اس کے والدکینسرکے عارضےکی وجہ سے بسترکے ساتھ لگ گئے۔اب گھرکی کفالت کابوجھ اس کے ناتواں کاندھوں پرآگیا۔اس کاخواب ادھورارہ گیا۔اسے بیماروالدکاعلاج معالجہ اورگھرکی کفالت کے لیے کراچی کوخیربادکہناپڑا۔وہ گاؤں کے قریب ایک جگہ امامت ومعلمی کے فرائض انجام دینے لگا۔امام ودینی معلم کوجومشاہرہ ملتاہے اس سے بس زندگی کی گاڑی کودھکاہی لگایاجاسکتاہے۔سووہ اس پربھی راضی تھا۔
اس کے والدکاکینسردن بدن شدت اختیارکرتاجارہاتھا۔ریز(شعاؤں)سمیت ہرقسم کاعلاج بے اثرثابت ہورہاتھا۔رمضان المبارک میں بیماری مزیدشدت اختیارکرگئی۔اس کے والدکوشکارپورکے معالجین نے سکھراورسکھرکے ڈاکٹروں نے کراچیSIUTشفٹ کردیا۔وہ دل میں اپنے رب سے والدکی صحت وشفاکی دعائیں کرتے والدکوکراچی تولے آیاہے؛لیکن اسے علاج معالجے کے لیے مالی تعاون درکارہے۔
وہ ماہ مقدس کے آخری عشرے کے اختتامی ایام میں امیدبھری نگاہوں سے میری اورآپ کی طرف دیکھ رہاہے۔میرااورآپ کاتھوڑاساتعاون اس کی آنکھوں میں امیدکے دیے روشن کرسکتاہے۔اس کے والدکی زندگی بچ سکتی ہے۔
اس لیے دیرنہ کیجیے اورنیچے دیے ہوئے موبی کیش اکاؤنٹ پرحسب توفیق وبقدراستطاعت رقم ٹرانسفرکیجیے:
موبی کیش 03025846822
ساتھ ہی مبارک ساعتوں میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعابھی کیجیے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس کے والدکواس موذی مرض سے نجات اورنئی زندگی عطافرمائے ۔آمین!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

6 + 7 =