بعد مرنے کے


ڈاکٹر مقصود جعفری
بعد مرنے کے چارہ گر آیا
یُوں ہی الزام میرے سر آیا
لوٹ کر جب بھی دیکھا ماضی میں
یاد مجھ کو وہ ہمسفر آیا
کیوں نہ آنکھیں بچھاؤں راہوں میں
مجھ سے ملنے وہ میرے گھر آیا
زندگی نے یہ موت سے پوچھا
نخلِ توبہ پہ کیا ثمر آیا
جس کو دیکھو بنا ہؤا ہے خدا
عرش سے کیا خدا اتر آیا
رات گزری ہے چاند کو تکتے
کون یہ چاند میں نظر آیا
کون گزرا ہے جعفری اُن سے
جن مراحل سے میں گزر آیا

اسلام آباد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

7 + 3 =