قرآن وحدیث

اوراق سیرت رحمت عالم

تحریر عبدالوارث ساجد جس دور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوئے‘ اس دور کی دنیا تاریکی کے اندھیروں سے اٹ چکی تھی۔ ٹوٹی ہوئی مالا کے بکھرے موتیوں کی طرح انسانیت کا شیرازہ کفر و شرک میں بری طرح بکھر چکا تھا۔ گرے ہوئے پتوں کی طرح انسان ناکارہ تھے۔ جسد خاکی تو تھے مگر ان ... Read More »

فضائل جمعہ، خصوصیات جمعہ اور ترک جمعہ کی وعیدیں کتاب اللہ وسنت رسول ﷺ کی روشنی میں

مولانا رضوان اللہ پشاوری حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ان سارے دنوں میںسے جن میں آفتاب نکلتا ہے (یعنی ہفتہ کے سارے دنوں میں) سب سے بہتر جمعہ کا دن ہے ، جمعہ ہی کے دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے ، ... Read More »

اللہ کی عظیم کتاب ’’قرآن کریم‘‘ میں ذکر رسول ﷺ

خالق کائنات نے اپنے حبیب حضور اکرم ﷺ کو قرآن کریم میں عمومی طور پر یَا اَیُّہَا النَّبِیُّ، یَا اَیُّہَا الرَّسُوْلُ، یَا اَیُّہَا الْمُدِّثِر اور یَا اَیُّہَا الْمُزِّمِّلُ جیسی صفات سے خطاب فرمایا ہے، حالانکہ دیگر انبیاء کرام کو ان کے نام سے بھی خطاب فرمایا ہے۔ صرف چار جگہوں پر اسم مبارک محمد اور ایک جگہ اسم مبارک احمد ... Read More »

درور شریف کے فضائل،اقوال اور واقعات

مولانا رضوان اللہ پشاوری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاتمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے ، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے (ابوداود، ابن ماجہ)ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاجمعہ کے دن اور جمعہ کی ... Read More »

ذکر اللہ کی فضیلت واہمیت

مولانا رضوان اللہ پشاوری رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ دل دو چیزوں( غفلت اور گناہ) سے زنگ پکڑتا ہے اور دو چیزوں(استغفار اور ذکر الٰہی ) سے ہی زنگ دور کیا جا سکتا اور اسی کے ذریعہ سے دل کو روشن کیا جا سکتا ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ... Read More »

قدرتی آفات اور ہمارے اعمال

تحریر۔روفان خان صحابہ کرام کے دور میں جب کوئی شخص تکلیف میں مبتلا ہوجاتاتو اس کے اعمال کودیکھا جاتاکہ ان کے اعمال کس طرح ہیںاگر اس کا عمل اچھا ہوتااور پھر بھی تکلیف میں مبتلا ہوتاتویہ بات بھی ہوتی تھی کہ یہ بندہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہے اور اللہ تعالی اس سے امتحان لے رہا ہے اور یہ بھی ... Read More »

ماہ صفر بد بخت ومنحوس نہیں

حفیظ چوہدری توہم پرستی، ایسی دیمک ہے جو افراد اور معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر کے بالکل کمزور کر دیتی ہے۔ اگر ایک شخص کالی بلی کے راستہ کاٹنے پر گھر واپس آجاتا ہے تواس کا مطلب تو یہ ہوا کہ بلی زیادہ طاقتور ہے اور انسان اس کے مقابلے میں حقیر اور کمزور مخلوق ہے۔ اس طرح توہم ... Read More »

فضائل وخصوصیات نمازتہجد

مولانا رضوان اللہ پشاوری rizwan.peshawarii@gmail.com حضرت ابو اُمامہ ؓ سے رویت ہے کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:تم ضرور قیامِ لیل کیا کرو (نمازِ تہجد پڑھا کرو) کیونکہ وہ تم سے پہلے صالحین کا شیوہ، شعاراور طریقہ رہا ہے ،اور قربِ الٰہی کا تمہارے لیے خاص وسیلہ ہے ، اور وہ برائیوں کو مٹانے والی ... Read More »

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت،اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت

قاضی بہائو الرحمٰن سید الاولین والآخرین نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے بڑھ کر کوئی ایسی سعادت نہیں جو اس دنیا کے باسیوں کو نصیب ہوئی ہو، بالخصوص اہل عرب وہ خوش قسمت ترین قوم ہیںجن میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔کیونکہ آپﷺ کی مبارک آمد کے ... Read More »

صفر المظفراسلام کی نظر میں

تحریر حافظ ابن یوسف اسلامی سال کا دوسرا مہینہ: صفر اسلامی سال کا دوسرا مہینہ ہے اسلام کے آنے سے پہلے بھی اس مہینے کا نام صفر ہی تھا۔ اسلام نے اس کے نام کو برقرار رکھا۔ (اسلامی مہینوں کے احکام) صفر کی وجہ تسمیہ: لغت میں اس نام کی مختلف وجوہات ملتی ہیں، جن میں سے چند مندرجہ ذیل ... Read More »