زندگی ۔۔

از طرف : میمونہ صدف
کبھی زندہ لاش کو دیکھا ہے تو نے ؟
جو زندہ ہو گا وہ لاش کیسے ہو گا ؟
وہ جو اندر سے مر جائے اور چلتا پھرتا ہو کھاتا پیتا ہو ۔ وہ زندہ لاش کہلائے گا ۔
دیمک زدہ درخت ، مردہ روح کا بدن ، بے گور و کفن ایسی لاشیں ہیں جن کو گرنے میں بہت وقت لگتا ہے ۔ نیلی روشنائی سے لکھتا ہوا نیلا قلم رک گیا
رویے روحوں کو مار دیتے ہیں ۔ نیلی روشنائی کا رنگ بدل کر سیاہ ہو گیا
رویے کیسے مارتے ہیں ؟ سوال در سوال
تلخ رویے روح کو زخمی کرکے نڈھال کر دیتے ہیں اور انسان اند ر سے مر جاتا ہے ۔ نیلی روشنائی سیاہ سے سرخ ہو گئی





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *