*قبولیت کی گھڑی*

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

“جمعہ کے دن کی بارہ گھڑیاں ہیں کہ جن میں کوئی مسلمان بندہ الله سے جس چیز کا سوال

کرتا ہے الله عزوجل اس کو وہ عطا کر دیتا ہے۔ پس تم اسے عصر کے بعد کی آخری گھڑی

میں تلاش کرو”۔  [ أبو داؤد ١٠٤٨ والنسائي ١٣٨٩ صححه الألباني ]

جمعہ کے دن عصر کے بعد کے وقت کو بہترین طریقے سے گزارنے کے لیے اسے درج

ذیل طریقے سے تقسیم کیا جائے۔

مثلا اگر عصر سے لے کر مغرب تک کا وقت ڈیڑھ گھنٹہ ہو تو اسے تین حصوں میں تقسیم

کر لیا جائے:

▪پہلے آدھے گھنٹے کو تلاوتِ قرآن کے لیے مخصوص کر لیا جائے۔

▪اگلے آدھے گھنٹے کو الله سبحانہ و تعالی کے ذکر اور نبی ﷺ پر درود بھیجنے میں

صرف کیا جائے۔

▪اور مغرب سے پہلے کے آدھے گھنٹے کو الله سبحانہ و تعالی کے حضور گڑگڑانے اور

دعا کرنے میں گزارا جائے۔





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *