از طرف :میمونہ صدف
عورت چاہے مشرق کی ہو یا مغرب کی اپنے رنگ و روپ کو سنوارنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ عورت کی خوبصورتی میں ہونٹوں کا ذکر نہ کیا جائے تو زیادتی ہو گی ۔ہونٹوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے انواع و اقسام کی لپ سٹکس اور لپ آئل مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں ۔ صرف یہی نہیں تقریبا ہر رنگ کی لپ سٹک بازار میں مل جاتی ہے جیسے خواتین بڑے ذوق و شوق سے خریدتی ہیں ۔شاعری ، رومانویت اور خوبصورتی کو بیان کرنے کے لیے ہونٹوں کو ایک اہم مقام دیا گیا ہے ۔
کسی شاعر نے ہونٹوں کے بارے میں کیا خوب کہا ہے
نازکی اس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی گلاب کی سی ہے
ہر فکشن ، یہاں تک کہ دفاتر میں کام کرنے والی خواتین ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیا ں ، یہاں تک کہ بازار میں شاپنگ کے لیے جانے سے پہلے بھی میک کے سامان میں لپ سٹک لگانا ۔لپ سٹک چاہے کسی بھی برانڈ کی ہو اس کا مسلسل استعمال آپ کے ہونٹوں کی رنگت کو سیاہی مائل کر دیتا ہے خصوصا گہرے رنگ کی لپ سٹک ہونٹوں کی قدرتی رنگت کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی لپ سٹک بنانا سکھائیں گے جو کہ قدرتی طور پر گلابی رنگ کی ہو تی ہے اور ہونٹوں کو بھی گلابی کر کے نرم و نازک اور خوبصورت بنا دیتی ہے ۔ اس کے لیے آپ کو تین اجزاء کی ضرورت ہے ۔ یہ اشیاء بازار میں باآسانی دستیاب ہیں ۔
چقندر کا رس ۔دو چمچ ۔
ناریل کا تیل : آدھا چمچ
زیتون کا تیل ۔ آدھاچمچ ۔
ان تینوں اجزا ء کو اچھی طرح ملا کر فرج میں رکھ دیں ۔ چند منٹ بعد آپ کی لپ سٹک تیار ہو گی ۔ یہ لپ سٹک زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک استعمال کی جا سکتی ہے ۔ اب آئیے ان اجزاء کے کیمیائی فوائد کی جانب
چقندر میں قدرتی طور پر گلابی رنگ ، وٹامن اے ، سی اور یہ سیاہ رنگت کو قدرتی رنگت میں تبدیل کرتا ہے ۔ ناریل کا تیل ایک قدرتی سن بلاک ہے جس میں ایس پی ایف ۲ تک پایا جاتا ہے جو کہ آپ کے ہونٹوں کو سورج کی تیز شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اور یہ ان کی رنگت کو محفوظ رکھنے میں بھی معاؤن ہے۔ زیتون کا تیل ، زیتون کا ذکر قرآن پاک میں بھی مقدس پھل کے طور پر آیا ۔ اس کے ان گنت فوائد ہیں اور ان فوائد میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ جلد کو پھٹنے اور خراب ہونے سے بچاتا ہے ۔ ہونٹوں کی قدرتی نمی کو برقرار رکھ کے انھیں نرم و نازک بناتا ہے ۔
گھر میں بنائی گئی اس لپ سٹک کے ایک ہفتہ کے استعمال سے آپ اپنے ہونٹوں کی رنگت میں واضع فرق محسوس کریں گی اور یہ لپ سٹک قدرتی ہونے کی وجہ سے مضرِ صحت کیمیکل سے پاک ہوتی ہے ۔