تخت بہرام شہزادہ جھیل

ضلع شانگلہ(خیبر پختون خوا) کے شمال مشرق میں واقع گاؤں اولندر سیدو شریف سوات سے 95 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے .اولندر کے شمال مشرق میں پہاڑ کی چوٹی پر واقع ایک خوب صورت جھیل
************* تخت بہرام شہزادہ جھیل********

کے نام سے مشہور ہے . سر سبز و شاداب پہاڑوں کے درمیان اس جھیل تک پہنچنے کے لۓ پیدل چھ گھنٹوں کا انتہائی تکلیف دہ سفر ہے . اس جھیل کے بارے میں بہت سے افسانوی داستانیں یہاں کے بوڑھے بزرگ بیان کرتے ہیں
ایک صاحب کے قول کےمطابق جب شہزادہ بہرام
بدری جمالہ پری کی تلاش میں چین کو جارہا تھا تواس نے یہاں قیام کیا تھا اور اس جھیل کو پریوں اور دیووں کی مدد سے تعمیر کیا تھا
جھیل کے جو پانی بہتا ہے اس کے راستے میں ہموار پتھروں کا فرش اب بھی موجود ہے .
یہاں ایک لمبا چوڑا پھتر بھی پڑا ہوا ہے اس کو تخت بہرام کہتے ہیں کہا جاتا ہے کہ شہزادہ بہرام اس پھتر پر بھٹتا تھا.
نزدیک پہاڑ کے چوٹی پر واقع ایک جگہ کا نام شڑشموں کنڈاو (سرسوں کنڈاو ) ہے
اس کے بارے میں مشہور ہے کہ جب پری بدری جمالہ ایک دیو اغواء کر رہی تھی تو اس نے راستے کی نشاندھی کے لۓ اس جگہ سرسوں کا بیج بویا تھا . موسم بہار میں قدرتی طور خودرو سرسوں کے پودے اگتے ہیں.
جون, جولائ اور اگست کا موسم بہت خوش گوار ہوتا ہے ستمبر ,اکتوبر میں بارشوں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے پودوں کا رنگ بھی سرخ ہو جاتے ہیں

بازیر خان صدیقی



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *