کالم نگار ،طیبہ عنصر مغل
آپ نے کبھی دیکھے ہوں گے لڑتے ہوئے بچے بھی یہ ٹافی میری ہے یہ گیند میری تھی ،میری گڑیا واپس دو اور کبھی کبھی تو ایسا بھی ہوتا ہوگا کہ ان بچوں کی لڑائی پہ گرم جوشی دکھاتی مائیں بھی آستینیں چڑھا میدان میں مانند پہلوان اتر پڑتی تھیں پھر الله معافی کیا زبردست زبانی وار ،گالیوں کے وار تو ایک طرف کیا گھمسان کی لڑائی کہ ماؤں کے بعد ابا کیوں پیچھے رہیں تھوڑی دیر بعد سب دھول میں اٹا اٹ ،اب ان لوگوں کو لڑتا چھوڑ کے بچوں کو ملاحظہ فرمائیں ،جی بالکل ٹھیک بچے تو اس لڑائی سے بے پروا دوبارہ مل کے کھیل رہے ہیں تو جناب یہ تمہید باندھنے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارے وکلاء کا بھی آج یہی احوال ہے جس طرح کی جنگی کیفیت ان قابل وکلاء نے بنا ڈالی لگتا تھا کہ ڈائس نہ ہوا کرسی اقتدار ہو گئ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون نہیں بلکہ دو مخالف فوجیوں کا سا رویہ اختیار کرتے ہوئے ان پڑھے لکھے جاہلوں کو اتنی سمجھ بھی نہیں جتنا کہ بچوں میں شعور ہے ،بچے پوچھ رہیں کہ یہ لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں کیا ؟یہ اپنی باری طے کیوں نہیں کر لیتے ،میرا بیٹا کرکٹ کا شیدائی ہے بولا اماں! یہ لڑائی ختم ہو سکتی ہے اگر یہ ٹاس کر لیں ،بات معقول ہے بھئ آیندہ حکومت کے لیے بھی لمبے چوڑے انتخابات کے بجائے ٹاس ہی کر لیا جائے ویسے بھی کپتان صاحب کو کرسی کی جلدی بھی بہت ہے ،ٹاس ،تو ان کے دائیں بائیں ہاتھ کا کمال ہے ،
توبہ کیا منظر تھا ،پہلے میں پہلے میں کے چکر میں مائیک کہیں تو ڈائس کہیں لڑھک رہا تھا ،اب تو مائیک اور ڈائس والوں نے کہہ دیا ہے بھائی بہت مہنگائی ہے اپنے اپنے
مائیک اور ڈائس لے کر آؤ یا پوری قیمت دینے کے بعد اجلاس رکھو سلامت واپس کیا تو ٹھیک پیسے لے جاؤ لیکن اگر آج والا حال کرنا ہے تو پھر جیب جھاڑکے جاؤ ،لد گئے وہ دن جب بھٹو صاحب مائیک کا وہ حشر کرتے تھے جو آفریدی کبھی گیند کے ساتھ کرتے تھے یہ ہی بات چھوٹے میاں جی میں بھی ہے لگتا ہے کر کٹ کا ارمان پورا نہیں ہو سکا تو اب مائيک اور ڈائس کے ساتھ شوق فرماتے ہیں
تو میری قوم کے کالے کوٹ والو! آپ پہلے طے کر لیں کہ ٹاس کرنی ہے کہ نہیں ،ورنہ یہ تماشہ جو آج آپ نے کیا ہے ہماری قوم کے بچے تو آپ کو جہالت کا ایوارڈ دے چکے ،یہ آج کے بچے ہیں جو اماں ابا کی چونچیں لڑتے دیکھ کہہ دیتے ہیں کہ آپ کب سدھريں گے کبھی ہم بہن بھائیوں کو لڑتے دیکھا ہے ،لو جی لڑائی گئ تیل لینے ، اب پیارے بہن بھائیو ،وکلاء جی! کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ پی ٹی آئی ،اور مسلم لیگ بنے لڑتے رہیں اور مڑ کے دیکھيں تو ،بڑے والے بچے تو مل کر کھیل رہے ہوں اور آپ پرچے کٹوا بیٹھے ہوں مقدور بھر سمجھایا آپ کو بزرگان ،اب آپ سوچيں ،ہم تو چلے کسی اور کی کارکردگی کی کھنچائی کرنے ملتے ہیں ایک بار پھر شاکنگ نیوز کے ساتھ ،الله حافظ