اک دن اس نے کہا تھا 

نبیلہ خان

اک دن اس نے کہا تھا
میں ہمیشہ  ساتھ ہوں تیرے
ترے آنسو ،ترے درد
تیرا ہر کرب میرا ہے
مگر وہ آج کہاں ہے؟
کس سے  پوچھوں؟
وہ جو باتوں کے پھول
مجھ پہ نچھاور کرتا تھا
آج مجھے  تنہا زمانے کے
حوالے کر گیا ہے
اک دن اس نے کہا تھا
میں ہمیشہ ساتھ ہوں  تیرے



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*