بَد عُنوان

*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

یہ ھے وہ لفظ جو مُدت سے مَیں،آپ اور ھم سب بولے جا رھے ھیں،
لیکن بدعنوانی کرتا کون ھے؟
یہ کوئی نہیں مانتا،
حالانکہ جانتے ھم سبھی ھیں،

آئیے آج اپنا اپنا احتساب تَو کریں کہ کہیں “بَد عُنوان” ہَم ہی تَو نہیں؟

اپنا مکان بنانے کے لئے جگہ ناپ کی خریدی،
بُنیاد نکالی اور بنیاد کی نِکلی مَٹی گلی میں پھینکی (حالانکہ اندر کہ طرف پُورا پلاٹ خالی ہے)
*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

اب گھر کیلئے اِنٹیں، پتھر، ریت، بجری منگوائی، اور گلی میں رکھوا دی، پھر بھی

*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

ھم گھر، گلی سے اونچا بناتے ھیں،

لیکن گھر سے  نِکلنے کے لِئے باہِر کی جانِب سیڑھیاں بناتے ھیں،
جِس کی وجہ سے گلی تنگ ھوجاتی ھے،
*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

پہلی منزل پر چھت ڈالتے وقت ھم دو تِین فُٹ باہِر جگہ ضرور گھیرتے ھیں،
*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

اور اگلی منزل کا چھت ڈالتے وقت مزید جگہ گھیر لیتے ھیں،
*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

گلی کی طرف دروازہ و کھڑکی پر سائبان کے نام پر مزید قبضہ کرتے ھیں،
*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

پھر گلی میں، دروازے کیساتھ بیٹھنے کیلئے جگہ بھی بناتے ھیں تاکہ گلی سے گزرنے والوں کے لئے مزید مشکِلات اور لوگوں کی ماؤں بہنوں کو کن انکھیوں سے دیکھنے کا موقع ملتا رھے (اور یہی کام لوگ ھمارے لیۓ بھی کرتے ھیں)
*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

اب گھر بَن گیا،
گلی سے اونچا مکان،

گھر دھونے کا وقت آگیا
(جو اب ھفتہ میں ایک دو بار آتا رھے گا)
گھر کا سارا پانی گلی میں،
(جاتا ھے تو جائے،
گھر تو صاف ھو رھا ھے نا)
یہ سب کرنے کے باوجود بھی یہی کہے جارھے ھیں کہ
اِس مُلک میں بدعُنوانی بہت ھے۔
*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

پوچھنے پر یہی جواب مِلتا ھے کہ،

*فلاں، فلاں، فلاں، فلاں*
(حالانکہ وہ *”فلاں”* ھم ھی ھیں۔
*لیکن ہم بَد عُنوان نہیں*

تحریر و تحقیق،

*اِقْبَال ْاَحْمَد پَسْوَالْ*

[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *