تھانہ، جرائم، سیاست اور مذہب کا گٹھ جوڑ 

  تحریر!!!!   *فرحان منہاج*
۔
ہمارا سیاسی کلچر اور نظام ایسا ہے جس میں تھانہ کلچر کو بہت اہمیت حاصل ہے. اسی وجہ سے پاکستان کے تقریباً تمام حلقوں میں جرائم پیشہ افراد،  کوئی بھی مافیا،  قبضہ گروپ اور بھتہ خور کو حکمران جماعت یا ایم پی اے ، ایم این اے کے ہاں باآسانی تحفظ مل جاتا ہے. اور پھر یہ لوگ ان ایم پی اے اور ایم این ایز کو مالی طور پر بھی بہت سپورٹ کرتے ہیں الیکشن کے دنوں میں ان کے لیے دن رات ایک کرتے ہیں پیسہ خرچ کرتے ہیں کسی کو ڈرانا .دھمکانا ہو تو کام آتے ہیں یہی وجہ.ہے.کہ.پھر ایم پی اے اور ایم این اے کو اسکا ہر ناجائز کام..کرنا پڑتا اور اسکو تحفظ دینا ہوتا ہے.
یہ ہمارے معاشرے میں عام.ہے اسکا آپ بخوبی جائزہ اپنے حلقے میں کرسکتے ہیں.یہی وجہ ہے کہ عمران کا تعلق ن لیگ جو کہ پنجاب کی طاقتور ترین جماعت ہے سے نکلا تو کوئی عجوبے کی بات نہیں ہوگی یہی تعلق ہوگا کہ اسے پولیس اب تک گرفتار نہیں کرسکی . عمران ایک مافیا کے ساتھ یہ سب گھناؤنا کام کرتا  تھا یا پھر تن تنہا جو بھی تھا اس نے اپنے تحفظ کے لیے ایم پی اے یا ایم این اے کے ڈیرے کا ضرور اہتمام کیا ہوگا اور اس کا مطلب کہیں بھی نہیں کہ وہ ایم پی اے اور ایم این اے اس میں شامل ہو وہاں سے تعلق بھی پولیس کو ہمارے نظام میں خاموش کردیتا ہے.



دوسرا جرائم پیشہ افراد اپنے علاقے میں اس مذہبی جماعت جو کہ پریشر گروپ ہو اور متشدد نظریہ رکھتی ہو اسکا شیلٹر لیتے ہیں.  پولیس ایسی جماعتوں سے بھی دور رہتی ہے جو متشدد نظریہ رکھتی ہو اور تکفیریت کا سہارا لیکر مخالف کا جینا حرام کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اسکا جائزہ بھی بخوبی آپ اپنے اردگرد کرسکتے ہیں یہی وجہ تھی کہ عمران علی نے حال ہی میں متشدد اور سخت رویہ رکھنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک کا شیلٹر لیا تھا . اور اسکا قطعی معنیٰ یہ نہیں کہ تحریک لبیک اس گھناؤنے کھیل میں ملوث ہے.
میری رائے پر ثبوت کے طور پر ایم کیو ایم کو آپ دیکھ سکتے ہیں کراچی کی طاقتور جماعت ہونے کے ناطے جرائم پیشہ افراد نے وہاں پناہ لی ایم کیو ایم شہری جماعت تھی سب کہ نظر اس پر تھی ایم کیو ایم خود کو ان سے الگ نہیں کرسکی بلکہ یہ لوگ زیادہ چھا گئے جب ان لوگوں کے خلاف آپریشن ہوا تو ایم کیو ایم کمزور ہوگئی.
ایم کیوایم میں جتنے جرائم پیشہ افراد ہیں جتنا ایم کیو ایم نے انکو تحفظ دیا اتنا بلکہ ان سے بھی زیادہ جرائم پیشہ افراد کو تحفظ پاکستان کی بڑی جماعتوں  سے ملا ہے اور مل رہا ہے. اور اسکی وجہ ہمارا نظام اور تھانہ کلچر ہے.
اسے ہر حال میں بدلنا ہوگا ـ جرم کا خاتمہ مجرم کے ساتھ جرم کو تحفظ دینے عوامل کے خاتمے سے نتھی ہے.  اور جرم ہر.معاشرے میں ہوتے ہیں مگر افسوس ہمارے معاشرے میں جرم پر گرفت کم اسکو تحفظ زیادہ ملتا ہے.
[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *