موت تو دائمی نہیں ہوتی

جب کوئی بھی کمی نہیں ہوتی
زندگی ، زندگی نہیں ہوتی

آپ سے دوستی نہیں نہ سہی
آپ سے دشمنی نہیں ہوتی

آپ بچھڑے تو پھر یقین آیا
کوئی شے آخری  نہیں ہوتی

میرے سینے کا حال ایسا ہے !
جس طرح بانسری نہیں ہوتی؟؟

موت اک اور زندگی  ہے میاں !
موت تو دائمی نہیں ہوتی

*فائق ترابی*

[starlist][/starlist][facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *