آسیہ پروین ایک سپیشل پرسن ہے ۔ جو ٹانگوں سے محروم ہے ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور درد رکھنے کے باعث وہ معذور افراد کے مسائل کو بڑی باریکی کے ساتھ محسوس کرتی ہیں اور بعد ازاں ان مسائل کو اپنے الفاظ کی صورت دے کر معاشرے کے حوالے کر دیتی ہیں۔ ان کی تحریروں میں معذوری اور مجبوری کے درمیان فرق کا واضح پتہ چلتا ہے ۔ آسیہ پروین ایک کالم نگاری کےساتھ ساتھ نثر نگاری اور شعر و شاعری بھی کرتی ہیں ۔ اور ان کا ہر شعر ان کےدکھ درد اور معاشرے کے ظلم و ستم کی عکاسی کرتا ہے ۔ وہ ایک معلمہ بھی ہیں اور خصوصی بچوں کے سکول میں پڑھانے کا فریضہ بھی سر انجام دے رہی ہیں۔
آسیہ پروین
