عبدالصبور شاکر

نام: عبدالصبور شاکر ولد محمد عُزَیز
15 اگست 1985 تاریخ پیدائش
سلسلہ نسب سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے اس لیے قلمی نام ’’شاکر فاروقی‘‘ رکھا ہے۔
تعلیم ایم۔اے بی۔ایڈ۔۔۔۔۔ درس نظامی مکمل۔۔۔۔ فاضل طب والجراحت یونانی طبی کونسل پاکستان۔۔۔۔۔
میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول کچا کھوہ ضلع خانیوال سے کیا۔۔۔ایف۔ اے، بی۔اے اور بی ایڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کیا۔
درس نظامی وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے کیا۔ اب بھی ایک دینی ادارے میں معلم ہوں۔۔۔۔ جب کہ ڈیزائننگ کا بھی شوق ہے۔۔۔۔ بیسیوں رسائل و کتب کے ٹائٹل بھی بنائے ہیں۔۔۔۔۔ ایک آن لائن ڈیزائننگ شاپ بھی کھولی ہوئی ہے۔
لکھنے لکھانے کا شوق ہے۔ صحافت ’’جنگ‘‘ اخبار کے معروف کالم نگار جناب انور غازی صاحب سے پڑھی۔ ایک عرصہ تک ایک رسالہ ’’ماہ نامہ انوار ربانیہ‘‘ کا مدیر بھی رہا ہوں۔
اب تک دو سو کے قریب مضامین مختلف اخبارات و جرائد مثلا جنگ، ایکسپریس، اردو ڈائجسٹ، روزنامہ اسلام، نئی بات، سماء وغیرہ میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان میں سے اکثر مضامین سوشل اور معاشرتی موضوعات پر ہیں۔۔۔ چند ایک مضامین دینی موضوعات پر بھی لکھے ہیں۔
 ’’آزاد سنگھ‘‘ نامی کہانی پر ایوارڈ مل چکا ہے۔
عربی گرائمر پر ایک کتاب ’’قوانین علم صرف‘‘ بھی لکھی ہے جو ابھی تک غیر مطبوعہ ہے۔ لیکن پی ڈی ایف کی شکل میں نیٹ پر دستیاب ہے۔ اسی طرح ایک کتاب ’’غفلت کے اسباب و علاج قرآن و سنت کی روشنی میں‘‘ زیر طبع ہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عبدالصبور شاکر
ای میل ایڈریس:as.shakir313@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *