نوشین قمر

میرا نام نوشین قمر ہے.

بی.اے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دلے والا بهکر سے کیا ہے. ایم.اے اردو 2015 میں مکمل کیا. ایم.فل اردو  2017 میں مکمل کیا. پی.ایچ.ڈی کی طالبہ ہوں.

کالج سے ہی لکهنے لکهانے کا سلسلہ جاری ہے. پہلی نظم “ماں” کے عنوان سے اور ایک مضمون “سیلاب کی تباہ کاریاں اور میرے جذبات ” کے عنوان سے شائع ہوا.

اس کے بعد مختلف مقابلہ جات مضمون نویسی، اردو مباحثہ، شاعری ، ڈرامہ ، کہانی نویسی وغیرہ میں مختلف انعامات جیتے ہیں.

باقاعدہ طور پر لکهنے کا آغاز “ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر ” میں شامل ہونے کے بعد کیا .مختلف اخبارات میں میری بیشتر نظمیں شائع ہو چکی ہیں.  مختصر کہانیاں، افسانچے بهی چهپ چکے ہیں. ادبی پروگرامز میں تنقیدی مضامین بهی پڑھ چکی ہوں. جن میں

یوسفی کی طرز پہ خاک کے خاکوں کا خاکہ

“چنی”ایک افسانہ ایک کہانی

اقبال اک تعبیرِ خواب

ست رنگی مصنفہ فرحین خالد

خوف ناک واقعات، نیا زمانہ “نیا فیشن “

وغیرہ شامل ہیں ان میں سے بیشتر تنقیدی مضامین مختلف ویب سائٹس پر شائع ہو چکے ہیں.

علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے ایف . ایم 91.6 کے ایک پروگرام میں

“اردو افسانہ اور عورت کا کردار “

پر گفتگو کی.

خبریں میگزین میں ایک انٹرویو بهی شائع ہو چکا ہے.

لکهنے لکهانے کا سلسلہ جاری ہے. ابهی خود کو اتنا پختہ لکهاری نہیں مانتی .کوشش جاری ہے کہ اپنے اس قلم کے ہتهیار کا بہترین استعمال کر کےمعاشرے میں بہتری لا سکوں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*