آمنہ نثار

نام آمنہ نثار پیدائش اسلام آباد آبائی گاؤں نیو مری.بی ایس اردو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج 6th روڑ سے کیا ہے ایم ایس اردو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے کر رہی ہوں . شعر و شاعری سے دلچسپی تب سے ہے جب شعروں کے مفہوم کی ٹھیک سے سمجھ بھی نہیں آتی تھی اور نثر میں دلچسپی وقت کے ساتھ ہوتی گئ…ناول نگاروں میں قراته العین حیدر  ،بانو قدسیہ، خدیجہ مستور ، عبداللہ حسین ، مرزا ہادی رسوا، شمس الرحمٰن فاروقی افسانہ نگاروں میں منٹو ،چیخوف، بیدی ہاجرہ مسرور ،رشید امجد،انتظار حسین، غلام عباس،پریم چند، اور  سیمں کرن،سر فہرست ہیں
میں  افسانے،کالمز، سو لفظی ،پچاس لفظی اور بیس  لفظی کہانیاں لکھتی ہوں  اپنی  کہانیوں کے زریعے اپنے ارد گرد بکهرے  سماجی سیاسی و معاشی مسائل و مصائب کو منظر عام پہ لانے کی کوشش کرتی ہوں  کبھی کبھی شاعری میں بھی  طبع آزمائی…
باقاعدہ طور پہ افسانہ لکھنے کی ابتدا  بی ایس کے دوران اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد افسانے کی ورکشاپ سے کی…جس کی کامیابی کا سہرا موجود دور کے مشہور افسانہ نگار محترم حمید شاید  کے سر ہے….ان سے افسانے کے متعلق بہت کچھ سیکھنے کو ملا…
افسانے ،کالمز مختصر کہانیاں اور کچھ نظمیں  مختلف ادبی رسائل و  جرائد  آن لائن ویپ سائٹ اور اخبارات کا حصہ بنیں
میرا پہلا افسانہ ماہنامہ ارژنگ لاہور سے شائع ہوا  تھا اس کے علاوہ  سہ ماہی ناو (اسلام آباد)
ادب رنگ میگزین
ماہنامہ صبح بہاراں ( دولتالہ راولپنڈی )
سہ ماہی قرطاس ( برطانیہ و یورپ سے شائع ہونے والا مجلہ )
آن لائن  سات رنگ میگزین اور سنگت میگزین
طالب نظر ( کراچی)
Writer  for Pakistan  (website )
کالم
افلاک نیوز پیپر (لاہور)
طاس نیوز پیپر (اسلام آباد)
آن لائن ویپ سائٹ
Voice of Pakistan
سب کچھ منظر پہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*