”ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم“

(ممتاز عالم دین،نوجوان مذہبی سکالر، مصنف ومولف ومترجم، لیکچرر، شاعر وادیب)
دورِ طالب ِ علمی میں جب ہم ایک ساتھ پڑھا کرتے تھے ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم اس دوران بھی ایک سکول میں ٹیچنگ کیا کرتے تھے۔ اکثر وہ یہ جملہ کہتے تھے ”زندگی ایک ہیرا ہے جسے انسان خود تراشتا ہے“ آج آپ اپنے جملے کے خو د ہی مصداق ہیں۔ آپ نے اردو، اسلامیات اور عربی میں ایم۔اے کے علاوہ 9 سال کا درسِ نظامی بھی کیا ہے اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ صاحب کے شاگرد ہیں۔ آپ کاایم فل اردو جاری ہے۔ ڈاکٹر صاحب ہومیو ڈاکٹر بھی ہیں اور اللہ نے ان کے ہاتھ میں شفا رکھی ہے۔تعلیم کے جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ پنجاب گروپ آف کالجز کے ایک کالج میں اردو کے مایہ ناز پروفیسر بھی ہیں۔ آج ۰۳سال کی عمر میں آپ کی 44 تصانیف و تالیفات ہیں جو مختلف اداروں نے شائع کیں۔آپ کی کتب ناصرف طلباء،اساتذہ میں ہی مشہور ہیں بلکہ کچھ کتب پاک آرمی کے بڑے ادارے جی ایچ کیو نے بھی تمام آرمی کے لیے منظور کی ہیں آپ ایک عام ٹیچر نہیں بلکہ اگر کہا جائے کہ آج کے دور میں کسی کو صحیح معنوں میں علمی ادبی روحانی استاد دیکھنا ہے تو وہ سر تبسم کو دیکھ لے یہ بھی کچھ مبالغہ نہ ہو گا کیوں کہ ایسا آپ کے طلباء کا ہی کہنا ہے یقینا ان کا یہ کہنا اور اس عمدہ راے کا اظہار کرنا ان کے ایسا ہونے کی ہی دلیل ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ٹیچنگ کے بارے میں ان کااپنا کہنا ہے کہ یہ نوکری نہیں عبادت ہے۔ نوکر تو صرف سروسز پیش کرتے ہیں جبکہ استاد تو قوم بناتا ہے تربیت کرتا ہے اور قیامت کے دن جب حضور ﷺ پوچھیں گے کہ ہم نے تمہیں معلم بنایا انسان کو انسان بنانے کا فریضہ دیا تو کیا کہوں گا۔ بس یہ وہ راز ہے کہ آپ کے تربیت یافتہ اپنے پورے خلوص سے پاکستان اور اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اسی لیے تو آپ طلباء کے ہردلعزیز ہیں۔ آپ شاعر، ادیب، کالم نگار اور افسانہ نگار ہونے کے علاوہ سالانہ میگزین روحانی جنتری کے مدیر بھی ہیں۔آپ کا ایک بڑا حوالہ آپ کے مختلف ٹی وی پروگرامز اور علمی و ادبی تقاریربھی ہیں۔ آپ کا جملہ کام طلباء اور عام قارئین کے لیے ہے۔آپ کی کتاب سیرت النبیؐ اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے۔ ادارہ رمیل ہاؤس رواولپنڈی سے آپ کی تقریباً ۳۲ کتب شائع ہو چکی ہیں۔
آپ کی چند کتب کے نام درج ذیل ہیں
حضرت خدیجہ الکبری،حضرت فاطمۃ الزہرا ء علیھا السلام،
حضرت یوسف علیہ السلام،
حضرت موسی علیہ السلام،حضرت عیسیٰ علیہ السلام،
حضرت اویس قرنی،اقوال علی رضی اللہ عنہ، آب زم زم سے علاج عجوہ کھجور سے علاج،بچوں کے اسلامی نام
صحا بیات کی باتیں،اولیاء اللہ کی باتیں
کامیاب زندگی اقوال اولیاء کی روشنی میں
کامیاب زندگی اقوال علی کی روشنی میں
کامیابی ٹپس،اسلامی ادبی اصلاحی تقاریر
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ،کامیابی کے راز گلشن قرآن،الفاظ کی دھنک،گلشن حدیث

[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *