کالا دوست ,سفید دوست

میرے تعلقات میں دو طرح کے لوگ ہیں ایک کو میں کالا دوست کہتا ہوں ایک کو سفید دوست مگر مجھے گولڈن دوست اچھے لگتے ہیں .اچھے مخلص تعلقات کی تخلیق کا فارمولا بتانے والی ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم کی منفرد تحریر.پڑھیے .لطف لیجیے پھر عمل کیجیے اور شئیر کیجیے .ہوا یوں کہ ایک دن ایک استاد نے دیوار پر ایک بڑا سا سفید کاغذ چسپاں کیا اور کارڈ کے درمیان میں مارکر کے ساتھ ایک نقطہ ڈالا، پھر اپنا منہ طلباء  کی طرف کرتے ہوئے پوچھا:- ” آپ کو کیا نظر آ رہا ہے؟”
سب نے ہی یک زبان ہو کر کہا:- “ایک سیاہ نقطہ.”
اس استاد نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پوچھا:-“کمال کرتے ہو تم سب! اتنا بڑا سفید کاغذ اپنی چمک اور پوری آب و تاب کے ساتھ تو تمہاری نظروں سے اوجھل ہے، مگر ایک مہین سا سیاہ نقطہ تمہیں صاف دکھائی دے رہا ہے؟”
جی ہاں، لوگ تو بس ایسا ہی کمال کرتے ہیں: آپ کی ساری زندگی کی اچھائیوں پر آپ کی کوتاہی یا کمی کا ایک سیاہ نقطہ ان کو زیادہ صاف دکھائی دیتا ہے.اچھا تعلق بھی اللہ کی نعمت ہے اچھا تعلق وہ نہیں ہے جو آپ کی تعریف ہی کرتا رہے نا ہی برا تعلق وہ ہے جو آپ کے عیب آپ کو بتائے.بلکہ اچھا وہ ہے جو آپ کی تعریف بھی کرے اور عیب بھی بتائے مگر موقع مناسبت کے مطابق.جی ہاں میرے وہ دوست جو میری تعریف ہی کرتے ہیں وہ میرے سفید دوست ہیں اور جو ہر وقت تنقید اور عیب جوئی میں لگے رہتے ہیں وہ.میرے کالے دوست ہیں اور مجھے اچھے لگتے ہیں گولڈن دوست .گولڈن دوست تعریف بھی کرتے ہیں اور عیب بھی بتاتے ہیں. شیخ سعدی فرماتے ہیں دوست وہ ہے جو نصیحت تنہائی میں کرے اور تعریف ہجوم میں.بعض لوگ مزاح کے نام پر اپنے دوستوں کے عیب بولتے ہیں یہ دراصل کالے دوست ہوتے ہیں اور یہ مزاح نہیں مذاق کر رہے ہوتے ہیں جس سے دوست کے وقار اور عزت پر حرف آتا ہے کالے دوست مخلص بھی ہوتے ہیں مگر زیادہ تر منافق ہوتے ہیں .کیونکہ اخلاص تو یہ ہے کہ عیب تنہائی میں بتاو مگر جب عیبوں کا ذکر محفل میں ہو چاہے اس کی کوئی بھی صورت ہو یہ کالے پن کی علامت ہے .دراصل ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں وہاں تربیت کی بہت کمی ہے .میں نے سنا دیکھا ہے کہ بہت سے تعلقات اور محبتییں فلمی دنیا کی طرح ہیں جیسا کہ آج کل دوستی میں کہا جاتا ہے ہم دوست ہیں اور دوستی میں
No Thanks
No sorry
یہ ایک فلمی ڈائیلاگ ہے جبکہ دوست کا حق اس پر سب سے زیادہ ہے کہ اچھائی پر اس کا شکریہ ادا کیا جائے اور غلطی پر معذرت کی جائے یہ دو چیزیں حسین تعلق کے لیے کھاد اور پانی کی حیثیت رکھتی ہیں .گولڈن تعلق میں اس چیز کا زیادہ خیال رکھا جائے اور اس پر عمل.کرنے سے گولڈن دوست جلدی بنتے ہیں.میری بات یاد رکھیے گا جسے شکریہ کہنا نہیں آتا اس کےدوست بہت کم ہوتے ہیں تعلق تو بہت ہوتے ہیں مگر جن پر لفظ دوست صادق آتا ہے وہ بہت کم ہوتے ہیں اور جن کو سوری کہنا نہیں آتا ان کے جنازے میں لوگ بہت کم ہوتے ہیں .کیوں جنازہ فرض کفایہ ہے ایسے شخص کے لیے لوگ کیوں وقت نکالیں جس نے ساری زندگی لوگوں کو تکلیف دی ہے.  اپنے اردگرد ایسے دوست جمع کریں جن کے آپ بھی قدر دان ہوں اور وہ بھی آپ کے قدر دان ہوں.مطلب گولڈن دوست.سفید اور کالے دوست کہیں بھی مل سکتے ہیں.وہ عزت جو اپنے مطلب کے لیے دی جائے عزت نہیں منافقت ہوا کرتی ہے .باقی رہی بات لوگوں کی زبان کی تو کچھ حقیقت ہوتا ہے کچھ افسانہ ہوتا ہے.ان کالے نقطوں کو آپ ختم کر سکتے ہیں اپنے سفید کردار کی چادر سے.اب رہا سوال یہ کہ کردار کا اجلا لباس کیسے پہنا جائے تو یہ ان نصیحت اور باتوں پر عمل کرنے سے ملتا ہے جو والدین اور اساتذہ کہتے ہیں.انہوں نے زمانہ پڑھا ہوتا ہے. ان کے حروف الفاظ کی دھنک نہیں بلکہ رحمت کے وہ قطرے ہوتے ہیں جو اپنے پیاروں پر برستے ہیں اگر ان کو جذب کر لیا تو یقین مانیے.آپ اجلے کردار اور سیرت سے متصف ہو ں گے. میری آنکھ میں آنسو جاتے ہیں جب آج کا بچہ کہتا ہے امی ابو تو ان پڑھ ہیں او ظالموں نئی تہذیب کے پرورش کردہ انڈوں یاد رکھنا ماں باپ کبھی ان پڑھ نہیں ہوتا. تم دنیا کی بڑی سے بڑی یونیورسٹی سے پڑھ آو ادب کا سبق .احترام اور محبت کی نوٹ بک آسانیاں اور محبتیں بانٹنے والا نصاب انہی کی درگاہ پہ پڑھایا جاتا ہے.وہ زمانے کی حقیقت جانتے ہیں انہیں معلوم ہے زمانہ کیا ہے اور اس میں کیسے رہنا ہے .اجلا لباس پہنے اجلا کردار رکھیں اجلے دوست بنائے .اچھوں کی قدر کریں .نعمت کا شکریہ ادا کریں .ان شاء اللہ آپ کے کردار پر کوئی داغ نا ہو گا .پہلے خود گولڈن دوست بنیے اللہ آپ کو آپ کی قیمت ولیو اور معیار کا دوست دے گا .کالے اور سفید دوستوں کو delet مت کریں بلکہ اس تحریر کو شئیر کر کے ان کو گولڈن بنائیں.

اصلاح کا سفر اپنی ذات سے شروع کریں .ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم نے ہمیشہ اصلاح کے لیے لکھا ہے

اگر آپ کو اچھا لگے تو اسے شئیر کریں تا کہ ہمارے ساتھ ہمارا معاشرہ بھی اچھا ہو فیس بک پیج کا لنک دستیاب ہے پرانی تحریریں وہاں سے پڑھیں https://www.facebook.com/Dr.M.AzamRazaTabassum/
اگر یہ تحریریں پرسنل چاہیے تو یہ ہمارا وٹس ایپ نمبر ہے میسج کریں اپنے نام .شہر .تعلیم اور جاب کے ساتھ .آپ کو تازہ تحریر مل جایا کریں گی03317640164 اللہ آپ کو اتنا نوازے کہ آپ لوگوں میں بانٹیں آسانیاں خوشیاں اور محبتیں اور کبھی بھی ایک لمحہ کے لیے بھی آپ کو کسی کا محتاج نا کرے .

شکریہ .ٹیم نالج فار لرن پبلی کیشنز اسلام آباد پاکستان.




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*