سفر تکمیل۔

(تحریر۔محسن علی ساجد)
کسی بھی جمہوری حکومت کا سفر تکمیل بڑا کٹھن ہوتا ہے ،کیونکہ مدت تکمیل مکمل ہونے کو ہوتا ہے اور

Mohsin Ali Sajid

مسائل مزید بڑھنا شروع ہوجاتے ہیںایسے میں وہی لیڈر شپ کامیاب ہوتی ہے جو صبروتحمل اور دانشمندی سے اِن مسائل پر قابو پالیتی ہے اور احسن طریقہ سے اپنا جمہوری سفر تکمیل کرتی ہے،اگر دیکھاجائے تو2013ء میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بڑے بڑے اعلان کیے تھے،انتخابات میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کو صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت ملی لیکن پانچ سال حکومت کے بعد اب اپنی مدت تکمیل تک پی ٹی آئی نے کئی مسائل پر قابو پایا لیکن کئی ویسے کے ویسے ہی پڑے ہوئے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑے ڈیموں ،تعلیمی اداروں کی بہتری اور صحت کے پراجیکٹ کے بھی دعوے کیے تھے ،یقینا کچھ پر عملدرآمد بھی ہوا لیکن نہ ڈیم بنے نہ صحت کے مسائل حل ہوئے کچھ تبدیلی ضرور واقع ہوئی اس کے برعکس موجودہ جمہوری حکومت نے تمام ترکٹھن اور مشکلات کے باوجود اپنے کئی وعدے تکمیل کو پہنچائے ،اگر بات کی جائے صوبہ پنجاب کی



تو جناب ۔!وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف جن کو بیرون ممالک بھی شہباز سپیڈ کے نام سے جانتے ہیں اُنہوں نے واقعی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ،پنجاب کے بڑے شہروں میں میٹرو بس کی کامیابی کے بعداورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ،تعلیمی نظام میں نیا سسٹم ،مفت تعلیم،صحت کے شعبوں میں نئے ہسپتالوں کا قیام اور وزیر اعلیٰ کے تابڑ توڑ دوروں سے صحت کی صورتحال مزید بہتر ہوئی،پورے صوبے میں سڑکوں کے جال ،بجلی کی قلت دور کرنے



کیلئے نئے پراجیکٹ،اِن سارے منصوبوں کا کریڈٹ جہاں موجودہ جمہوری حکومت کو جاتا ہے وہاں وزیر اعلیٰ شہباز کی کارکردگی سب سے آگے ہے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف چوتھے گیس انرجی پراجیکٹ کی تنصیب میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے حویلی بہادر شاہ پہنچے۔وزیراعلیٰ نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ کو حویلی بہادر شاہ پاورپلانٹ فیزii کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔حویلی بہادر شاہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے لگایا جانیوالا دوسرا گیس انرجی پراجیکٹ 1242.7 میگاواٹ بجلی پیدا کریگا۔ 2 انرجی پاور پلانٹ حکومت پنجاب اور 2 انرجی پاور پراجیکٹ حکومت پاکستان لگا رہی ہے۔حویلی بہادر شاہ میں 3 انرجی پراجیکٹ مکمل طور پر فعال، 3600 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے۔حکومت پنجاب کے وسائل سے لگائے جانے والا1242.7 میگاواٹ کا چوتھا سنگل سائیکل انرجی پراجیکٹ دسمبر میں فنکشنل ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے4800 میگاواٹ کے انرجی پراجیکٹ انتہائی شفافیت اور تیز رفتاری سے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیںاور 4800 میگاواٹ کے 4 گیس پاور پراجیکٹ میں 160 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انرجی پلانٹ کی خریداری اور دیگر امور میں انتہائی شفافیت سے قوم کے اربوں روپے بچائے گئے، انرجی بحران کے خاتمے کیلئے قوم سے کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ پاورپلانٹ سے 1800میگاواٹ بجلی پیداواراس امر کا ثبوت ہے کہ ہم جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں ۔عوام کو انرجی بحران سے جلد نجات دلانے کیلئے اپنے وسائل سے پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاں موجودہ جمہوری حکومت کا سفر تکمیل مکمل ہونے کو ہے موجودہ جمہوری حکومت اپنے منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچارہی ہے ،سی پیک منصوبوں پر بھی تیز رفتاری سے کام جاری ہے ،انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان دُنیا میں معاشی قوت بن کر اُبھرے گا۔بہرحال مخالف جماعتوں کو بھی وفاقی حکومت اور خاص طور پنجاب سپیڈ کی پانچ سالہ کارکردگی کو سراہنا چاہیے۔

[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *