[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]
عدالت کے احاطے سے آتے ہوئے اسے دیکھا ۔۔۔
گاڑی میں سوار ۔۔۔
ہتھکڑی نادارد ۔۔۔
ارد گرد وردی اور سیولین لباس میں موجود اہلکاروں کا جھرمٹ ۔۔۔
گاڑیوں کا پروٹوکول ۔۔۔
عدالت لائے گئے موبائل سنیچر نے کانسٹیبل سے پوچھا : ” کون تھا یہ ؟”
” 400 افراد کا قاتل ! ”
موبائل سنیچر نے اسے رشک سے دیکھا ۔۔۔
عروج احمد