ماڈرن ازم

بدلا بہت ہے خود کو
آج کے اطوار میں
پھر بھی نا ڈھل سکی
تہذیب جسکو کہتے ہیں
ماڈرن ازم ہے دور جاہلیت
کی اندھی تقلید وہ
سب سے جدید تو اسلام ہے میرا
قرآن میں سورہ مریم نے عورت کو تکریم بخش دی
سورہ النساء نے عورت کا مقام بتا دیا
رشتہ ازدواج کو اللہ نے اپنے ہونے کی نشانی بنا دیا
ڈالکر فطری تقاضے بشر میں
تکمیل کو نکاح کا حق دے دیا
آزاد کیا مرد کو ازواج کے لئے
پابند کیاعورت کو افزائش نسل کے لئے
نان نفقہ کی زمیداری سونپی ہے مرد کو
عورت کو پرورش و تربیت کا گہوارہ بنا دیا
دی عورت کو عزت و حرمت
اور وراثت میں حق دیا
مغربی تہذیب نے تو
عورت کولونڈی بنا دیا
دوستی کا نام دیکر
عصمت دری کو
انڈر سٹینڈینگ کا نام دے دیا
جب دل بھر گیا ایک سے تو
طلب دوسری کی ہوئی
خود دعویٰ پارسائی کا
عورت کو طوائف بنا دیا

سیدہ زرنین مسعود

[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *