اس وقت ملک عزیز کو دہشت گردی بھارت کنٹرول لائن پر در اندوزی اور پاک افغان سرحد پر کشیدگی کا سامنا ہے ۔اندرونی چیلنج کا بھی سامنا ہے ۔لیکن پاک فوج بلا شبہ ماضی کی طرح آج بھی ملک کا دفاع اور ملک دشمن عناصر کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔یہ ہمارے بہادر نڈر دلیر محافظ ہی ہیں ۔جن کی وجہ سے ہماری ارضِ پاک کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ملک کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو کوئی مصیبت آجائے آفت ٹوٹ پڑے تو پاک فوج کا کرداراپنی مثال آپ رکھتا ہے ۔کسی بھی مشکل مصیبت سے ٹکرانے کے لئے ہمارے جوان ہر وقت چاک و چوبند رہتے ہیں۔سرحدوں پے پہرا دیتے ہمارے بے مثال سپاہی اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر اپنے ملک کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہتے ہیں ۔موت کو ہر وقت اپنے سامنے پا کر بھی جذبہ سرفروشی سے لبریز رہتے ہیں۔اپنے کندھوں پے اپنے وطن کی ذمہ داریوں کو ایسے اُٹھاتے ہیں ۔کہ وطن کی مٹی بھی گواہ بن جاتی ہے ۔اور پھر وطن پہ وربان ہونے والے کو جو رتبہ ملتا ہے مٹی ایسے اپنی آغوش میںلیتی ہے جیسے ماں اپنے جگر کو اپنے سینے میں چھپا لیتی ہے ۔پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ۔کسی بھی ملک کی افواج کا بہترین ہونا اس ملک کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط اور دائم کرتا ہے ۔ہماری فوج کی تو دنیا میں مثال نہیں ملتی۔اتنے غیور ہیں ہمارے جوان اپنی ہستی کو مٹا کر وطن پہ قربان ہو جاتے ہیں ۔
اپنے لہو کو بہا کر ارضِ زمین پر
سازشوں کو ناپاک کر دیتے ہیں
کس کے سینے میں ہوتا ہے اتنا پائیدار دل کے اپنے جوان شہید بیٹے کو کندھوں پے اٹھائے ۔پھر کہے کہ میرے سب بیٹے میرے وطن پہ قربان کیسے بناتے ہیں اپنے ہی اپنی افواج کو تنقید کا نشانہ کیسے بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں فوج کے خلاف ان کے خلاف نعرا بازی کرتے ہیں ۔جنہوں نے اپنی جانوں کو ہمارے آرام و سکون کے لئے وقف کر دیا ہے ۔ہم سب کے وطن کو گھات لگائے ہوئے دشمنوں سے بچانے کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیتے ہیں ۔بیرونی سازشوں کا شکار ہو کر اپنی ہی افواج کے خلاف بولنے والوں کے محافظ بھی یہی فوج ہوتی ہے ۔یہی فوج نہ ٹلنے والی مصیبتوں آزما ئیشوںرکاوٹوں کے آگے جم جاتی ہے ۔تب بیرونی یا اندرونی سازشیں ملک کا عوام کا دفاع نہیں کرتیں یہی پاک فوج اپنی جانوں کی قربانی دیتی ہے ۔
ناز ہے مجھے اپنے جاں نثاروں پر
وطن کی عظمت کو سنبھال لیتے ہیں
ان گنت مثالیں بھری پڑی ہیں ناقابلِ برداشت ازئیتوں کو جھیل کر بھی اپنے وطن سے وفا کی ان مٹ مثالیں قائم کی ہیں ۔لیکن اپنے وطن سے غدارای کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔وہ سب راز اپنے سینوں میں اپنے ساتھ ہی لے جاتے ہیں ۔پر اپنے دشمنوں کو اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیتے ہیں۔موت کو ہنس کے گلے لگا لیتے ہیں ۔خود مٹ جاتے ہیں مگر اپنے وطن کی آن شان کو آنچ نہیں آنے دیتے ۔
جن کا حاصل ہی موت کو گلے لگانا ہے کیسے اپنے ہی ان کے خلاف زہر اگل سکتے ہیں ۔یہ تو ایسے پاسبان ہیں جو نہ دکھتے ہوئے بھی تلوار کے سائے میں اپنے لوگوں اپنے وطن کی حفاظت کرتے ہیں۔
نہیں مٹا سکے گا کوئی ان کی آن کو
فنا ہو جائیں گے سب پتھر اٹھانے والے
ایک فوجی کی عظمت اس سے بھر کر کیا ہو گی کہ اس کی موت اس کی حیات بن جاتی ہے شہید ہو کر وہ حیات کے بلند مرتبے کو پالیتا ہے ۔اس کا صبر ہمت لگن جستجو اس کو معراج کی بلندی تک پہنچادیتا ہے ۔جان کو جوکھوں میں ڈال کر اپنے فرائض کو ادا کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ اپنے وطن کو پیش کر دیتا ہے ۔سرحد ہو یا محاز ایک ہی لگن اپنے وطن کو بچانا ہے ۔سینے پہ گولیاں کھا کے بھی آخری سانس تک لڑتے رہنا ایک فوجی کا ہی کام ہے ۔کانٹوں کو بستر بنانا تپتے سورج کو اپنا سایہ سمجھنا صرف ایک فوجی کے خمیر میں شامل ہوتا ہے ۔ان کے خلاف بولنے والوں کا نام بھی باقی نہیں رہتا۔اور یہ عظیم مقام حاصل کر لیتے ہیں ۔
شاہین اڑتے ہیں ہمیشہ آسمانوں پر
نیچا دیکھنے والوں کو اُن کی پہچان کہاں
تصور کیا کبھی اس ماں کا چہرا جس کا لعل جوانی کی دہلیز پر وطن پہ قربان ہو گیا محسوس کیا اس بیوی کا دکھ جو خوشیوں کے دنوں میں بیوگی کی چادر اُ
اُوڑھ لیتی ہے ۔وہ بچے جو آنکھ تب کھولتے ہیں جب یتیمی اُن کا مقدر بن چکی ہوتی ہے ۔کیا ہر کوئی دے سکتا ہے ایسی قربانیاں ایسا صبر پا سکتا ہے ۔جو ہر پل سہنا کسی قیامت سے کم نہیں ہ ے ۔اس عمل سے گزرنا کیا تصور ہی دل سے کر لیں تو قدر ہو جائے ان قربانیوں کی جو ہمارے جوان اپنے وطن اپنے لوگوں کے لئے دیتے آرہے ہیں۔ان پاسبانوں کو عزت و رتحریم دیں ان کو صلاحتوںکو مانیں ۔جو اپنے لہو سے اپنے وطن کی آبیاری کر رہے ہیں ۔ہر احساس ہر خوشی اپنے وطن پر لٹا رہے ہیں ۔
سلام ہر وطن کے سپاہی کو
جن کے باعث امن قائم ہے
قوم کو بھی اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا ۔تا کہ اندرونی بیرونی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے ۔اگر فوج کے ساتھ عوام کھڑے ہوں تو فوج کا مورال بلند ہو گا ۔ان میں مذیددشمن سے مقابلہ کرنے میں جوش و جذبہ پیدا ہو گا ۔ہماری فوج کو دنیا کی بہترین فوجوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔اس میں لڑنے کا بے مثال جذبہ بھی ہے اور شہادت کا عزم بھی ہمیں آپس میں متحد ہو کر ہر طوفان کا مقابلہ کرنا ہو گا اور اپنے فوجی بھائیوں کے لئے دعا بھی کرنی ہو گی کہ اللہ ہمیشہ انھیں فتح سے ہمکنار کرے آمین ۔۔۔
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]