ماہ اگست، نیا پاکستان اور عمران خان

تحریر : عبدالہادی قریشی، عرفان آباد ترامڑی اسلام آباد

اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ جس نے مسلمانوں پر یہ خاص فضل و کرم فرمایا کہ
14اگست1947ستائیویں شب کو پاکستان عطاء فرمایا بلا شک و شبہ پاکستان کائینات کے رب کی بہت عظیم نعمت ہے اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر گھر پر سبز ہلالی پرچم دیکھائی دینے لگتے ہیں اگست کا مہینہ پاکستان سے سچا عشق کرنے والوں
کے دلوں میں اُن قربانیوں کی یاد کو تازہ کر دیتا ہے عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 25جولائی 2018کو جنرل الیکشن انتخابات میں شاندار فتح حاصل کی عوام کے سوالات بہت سے ہیں عوام الناس کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان کو نئے پاکستان کا نام دے دینے سے ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے ہمارے بچوں
کو روزگار مل جائے گا ماہ اگست میں عوام خوشیاں منا رہی ہے پہلے الیکشن جیتنے کی خوشی پھر 14اگست جشن آزادی اور پھر عید الضحیٰ کی خوشیاں یعنی یہ عنایتیں یہ خوشیاں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو عطاء فرمائی ہیں عمران خان صاحب نے ایک کروڑ جابس کا وعدہ کیا عمران خان نے غریبوں کی بات کی پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا کہا یہ کام عملی ہوں عوام تب مانے وعدوں اور دعووں میں عوام
بہت بار آکر دھوکہ کھا چکی ہے عمران خان اب غریب پاکستانی عوام کی اُمیدوں کا
آخری مرکز ہیں

[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]








Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *