تحریر: عبدالہادی قریشی عرفان آباد ترامڑی اسلام آباد
اللہ تعالیٰ خالق کائینات ہے پوری کائینات کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے تخلیق فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو اپنی کم و بیش70ہزار مخلوقات پر فضلیت عقل انسانی کی بنیادی پر دی ہے دور حاضر میں ہر انسان شکوہ کرتا ہوا نظر آتا ہے جو شخص 1لاکھ روپے ماہانہ کا بھی کما رہا ہو وہ یہی کہتا ہے کہ میرا گھر کا خرچہ چلانا اور اہل خانہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوجاتا ہے میرے نظریات کے مطابق انسان کو ہر وقت ہر پَل ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرنا چاہیئے انسان بے شک تھوڑا ہی کما رہا ہو اللہ کی عبادت و شُکر گزاری کرنا چاہیئے میرے نظریات کے مطابق جو شخص اللہ تعالیٰ کے عطاء کردہ مال میں سے اللہ تعالیٰ کی غریب و مفلس مخلوق کی مدد کرتا ہے اللہ اُس شخص کے مال ، رزق ، عمر اور علم و عمل میں بہت برکتیں عطاء فرما دیتا ہے دور حاضر میں ہر شخص مال ، دولت ، عزت و شہرت ، روپیہ پیسہ سب کچھ ہونے کے باجود بھی کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ یہ مال کم ہے میرے گھر میں سکون نہیں میرے نظریات کے مطابق اگر ہر شخص ماہانہ تنخواہ میں سے کسی غریب کے گھر راشن ڈلوا دے کسی غریب کے بچوں کی اسکولوں کی فیسیں ادا کر دے کسی مسجد و مدرسہ میں مالی طور پر حصہ لے اورغریبوں کو کھانا کھلائے اللہ اُس بندے کودنیاوی دولت کے ساتھ ایمانی دولت سے بھی نواز دے گا عمران خان کی تبدیلی ایک طرف ہر شخص اگر خلفائے راشدین کے زمانے کو لانا چاہتا ہے تو ہر کوئی اپنے سے نیچے لوگوں کا خیال کرے اُن کو مالی طور پر مکمل سپورٹ کرے اور کسی غریب کی امداد کرنے کا مقصد فقط نمود و نمائش یا تصاویر کا حصول نہ ہو بلکہ خالصتاََ رب کی رضا ہو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ اور نماز پڑھا کرو اور زکوٰۃ دیا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کیا کرو نماز کے ساتھ ذکرزکوٰۃ کا کیا گیا ہے ہمارے معاشرے میں لوگوں کو زکوٰۃ کا تصور بھی معلوم نہیں کہ زکوٰۃ ہوتی کیا ہے زکوٰۃ کن لوگوں کو دی جاتی ہے کچھ ان پڑھ لوگوں کے مطابق زکوٰۃ صرف رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں ادا کرنا چاہیئے حالانکہ ایسا بالکل نہیں اسلام میں زکوٰۃ ، فطرانہ ، صدقہ و خیرات کا نظام صرف غریبوں کے لیئے بنایا گیا ہے تا کہ صاحب ثروت لوگ اپنے مال کو پاک کرنے کے لیئے مالی طور پر
اللہ کی رضا کے لیئے غرباء کی مدد فرمائیں اللہ تعالیٰ حقیقی معنوں میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے لیئے غرباء و مساکین کی امداد کرنے کی توفیق عطاء فرمائے (آمین
[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]