چلو عشق نمازیں پڑھتے ہیں
چلو روح کا سفر کرتے ہیں
چلو دنیا کو رکھتے ہیں ایک طرف
اور بات وہاں کی کرتے ہیں
جہاں اللہ ھو کا بسیرا ہو
جہاں تو ہو سب کچھ تیرا ہو
جہاں نور ہو سب نورانی ہو
جہاں سب کچھ ہی لا فانی ہو
جہاں دنیا نہ دنیا داری ہو
اور زباں پہ کلمہ جاری ہو
ہر سو وجدانی عالم ہو
اور عشق کی بارش جاری ہو
جب عشق نماز عروج پر ہو
تب قفس کا عمل جاری ہو
شاعرہ: فائزہ خالد
[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]
