گہری آنکھوں میں وہ اشکوں کی طرح
مجھ میں رہتا ہے وہ سپنوں کی طرح۔
اس طرح جاں میں بسا رکھا ہے
دل میں بہتا ہے وہ چشموں کی طرح۔
کس طرح اس کو بھلا دوں اے دل
مجھ میں شامل ہے وہ رشتوں کی طرح-
میری باتوں میں وہ شامل ہے سدا
ہے رواں مجھ میں وہ سوچوں کی طرح
نبیلہ ملک حیاء