محمد اسامہ قاسم
وطن عزیز کے نو آموز لکھاریوں کی حوصلہ افزائی رہنمائی اور ایک پر اعتماد رائٹرزفورم کی صورت میں اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان ایک خواب کی تعبیر بن کر سامنے آئی ہے ۔لکھنا ایک تخلیقی عمل ہے جس کے لیے مسلسل محنت و لگن سے ایک لکھاری اپنے ذوق ادب کو حقیقی معنوں میں پورا ہوتے دیکھ سکتا ہے۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان ایک نظریاتی بنیادوں پر قائم ملکی سیاسی ، مذہبی اور ادبی حلقوں میں قلم کی طاقت، حرمت اور عظمت کو اجاگر کرنا چاہتی ہے۔
جو احباب قلم وقرطاس سے لگاؤ رکھتے ہیں اور پھر بھی لکھنے سے کتراتے ہیں انہیں بہترین انداز میں رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ حوصلہ افزائی کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔
ایک یورپی وادبی مفکر لکھتا ہے کہ جو شخص تحریر لکھنے کے لئے کسی مناسب وقت کی تلاش میں ہو وہ کچھ لکھے بغیر ہی اس دنیا سے رخصت ہو گا۔
جب قلم آپکے سامنے ہے تو اسے اٹھائیے اور تحریر لکھنا شروع کردیجئے کیونکہ وقت ملتا نہیں نکالنا پڑتا ہے ۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ تحریر کا خاکہ مطالعہ سے تشکیل پاتا ہے ،اور مطالعہ میں مشاہدے اور تجربے سے ہی انفرادیت پیدا ہوتی ہے ۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان ایسے افراد کی تلاش میں ہے جو لکھاری بننے کا خواب دیکھنے کے ساتھ صحافت وادب سے دلچسپی رکھتے ہیں مگر انکو کوئی رہنما نہیں ملتا اورادب کے میدان میں ان کا ہاتھ تھامنے والا کوئی نہیں ہوتا۔
اور وہ لکھاری جو اس میدان میں قدم رکھ چکے ہیں وہ اس قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔
دراصل لکھاری دو طرح کے ہیں ایک وہ جو فطری طور پر لکھاری ہوتے ہیں ،انہیں اس فن میں کسی سے سیکھنا نہیں پڑتا ،مطالعہ مشاہدہ ،وقت اور تجربہ انکی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دوسری قسم کے وہ لکھاری جو آہستہ آہستہ قلم پکڑنے لگے اورمحنت وریاضت کا ایک لمبا دریا عبور کر کے ادب کے میدان میں قدم جمانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔حقیقت یہی ہے کہ لکھاری کسی بھی قبیل سے ہوں انہیں کسی نا کسی درجے میں رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس لئے اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان مفکر اسلام علامہ زاہد الراشدی مدظلہ کی سرپرستی اورمحترم حفیظ چوہدری کی کاوشوںسے قائم کیا گیا ایک بہترین رائٹرز فورم ہے جس کے ذمہ داران میں ملکی سطح کے رائٹرز حضرات ہیں جو قلم کی حرمت کا عزم لے کر پاکستانی جوانوں کے ہاتھوں میں قلم تھمانا چاہتے ہیں۔
تو آئیے ہمارا ساتھ دیجیے !ہمارے سنگ قلم کو ہاتھ میں تھامے ہوئے امن اتحاد اور انصاف کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلائیں۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام سال 2018,2019کیلئے ممبر شپ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے ۔تمام نئے وپرانے لکھاری جو ابھی تک اس پلیٹ فارم کا حصہ نہیں بنیں وہ جلدازجلد ممبر سازی مہم میں شامل ہوکر ادب کے میدان میں اردوزبان کے فروغ کیلئے ہمارا ساتھ دیتے ہوئے اپنے باشعور ہونے کا ثبوت دیں۔
[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]